یورپ میں شدید سردی کے باعث دریا اورآبشاریں جم گئیں

ہفتہ 14 جنوری 2017 11:07

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) یورپ کے کئی ممالک میں شدید سردی اور برفباری کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بوسنیا میں درجہ حرارت منفی 27 درجے تک گر گیا، دریا اور آبشاریں جم گئیں، اٹلی، جرمنی اور امریکا میں بھی برف جم کر برسی۔

(جاری ہے)

منفی درجہ حرارت، خون جما دینے والی ٹھنڈ، موسم کی شدت زندگی کی سہولتوں سے محروم بے گھر اور تارکین وطن افراد کے لیے عذاب بن گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی ملک پولینڈ میں شدید سردی کے باعث جہاں پارہ منفی 7 ہے مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد یورپی ممالک میں سردی کے باعث مرنے والوں کی تعداد75 ہو سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ سائیبریا میں پارہ منفی 12 ہے جہاں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ بوسنیا میں درجہ حرارت منفی27 درجے تک گر گیا، آبشاریں جم گئیں۔ اٹلی، جرمنی اور روس میں بھی برف جم کر برسی۔

متعلقہ عنوان :