یمن میں القاعدہ کا اہم کمانڈر امریکی فضائی حملے میں ہلاک
الرصاص کی ہلاکت سے القاعدہ اپنے ایک اہم ترین جنگجو کمانڈر سے محروم ہوگئی ،ترجمان پینٹا گون
ہفتہ 14 جنوری 2017 11:58
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے یمن کے دور افتادہ علاقے البیضاء میں ایک فضائی حملے میں شدت پسند گروپ القاعدہ کے ایک اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے بیان میں کہا گیا کہ جزیرہ العرب میں القاعدہ کے اہم کمانڈر عبدالغنی الرصاص کو یمن کے البیضاء کے نواحی علاقے میں فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم حملے میں القاعدہ کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق تک اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔
امریکی وزارت دفاع کے ترجمان پیٹر کوک نے ایک بیان میں کہا کہ یمن کے البیضاء کے علاقے میں فضائی حملے میں ماریجانے والے القاعدہ کمانڈر عبدالغنی الرصاص تنظیم کے اہم ترین رہ نماؤں میں شمار ہوتے تھے۔(جاری ہے)
الرصاص کی ہلاکت سے القاعدہ اپنے ایک اہم ترین جنگجو کمانڈر سے محروم ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی القاعدہ کمانڈر الرصاص کی صنعاء سے جنوب مشرق میں 276 کلو میٹر دور البیضاء گورنری میں بغیر پائلٹ ایک ڈرون کے ذریعے ہلاک کئے جانے کی اطلاعات آئی تھیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکی ڈ?رون طیارے نے البیضاء کے مشرق میں مسورہ کے مقام پر ایک مشتبہ کار پر بم گرائے جس میں الرصاص سوار تھے۔قبل ازیں 29 دسمبر کوابین گورنری کی لود ڈاریکٹوریٹ میں ایک امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کمانڈر جلال الصییدی اپنے چار ساتھیوں سمیت مارا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.