ْویلنگٹن ٹیسٹ کا تیسرا روز، بنگلہ دیش نے پہلی اننگز 595 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی

نیوزی لینڈ نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنا لئے، ٹام لیتھم کی ناقابل شکست سنچری

ہفتہ 14 جنوری 2017 12:14

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) بنگلہ دیش نے ویلنگٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز 595 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی، صابر رحمان 54 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، نیل ویگنر نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نیوزی لینڈ نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنا لئے اور اسے بنگلہ دیشی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 303 رنز درکار ہیں، ٹام لیتھم 119 اور ہینری نکولس 35 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز 595 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی، صابر رحمان 54 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، نیل ویگنر نے چار جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور ٹم سائودی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنا لئے اور اسے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 303 رنز کی ضرورت ہے، ٹام لیتھم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ 119 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں، کپتان کین ولیمسن نے 53 رنز کی اننگز کھیلی، روس ٹیلر 40 اور جیت راول 27 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ ہینری نکولس 35 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ قمر السلام ربی نے دو اور تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔