قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپیئن شپ کا تربیتی کیمپ جاری

ہفتہ 14 جنوری 2017 12:37

اسلام آباد ۔ 14 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیہکس میں جاری ہے،قومی سائیکلنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ سردار نزاکت علی نے کہا ہے کہ ایشین چیمپیئن شپ 23 فروری سے 3 مارچ تک بحرین میں کھیلی جائے گی جس میں 10 سائیکلسٹ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ میں 15 کھلاڑی 12 مرد اور 3 خواتین کھلاڑی شامل ہیں، مرد کھلاڑیوں میں محسن خان، محمد ساجد، ارسلان انجم، برہان اشرف، نجیب اللہ، عظمت اللہ، محمد فرمان، عبدالباسط، محمد تنزیل جونیئر، سہیل مجید، عون رضا، حبیب اللہ جونیئر جبکہ خواتین میں راجیہ شبیر، نادیہ فاطمہ، فرح یاسمین شامل ہیں جبکہ اسسٹنٹ کوچ کے فرائض عماد علی انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :