پشاور‘بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیاعزاز میں محفل موسیقی کا انعقاد

ہفتہ 14 جنوری 2017 13:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جانے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پشاورمیں منعقدہ محفل موسیقی سے خصوصی افراد خوب محظوظ ہوئے اور ٹیم کا حوصلہ بڑھایا ،قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم میں خیبرپختونخوا کے چار کھلاڑی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا نے موسیقی کی محفل جمائی توقوت گویائی، سماعت اور بصارت سے محروم افراد کے ساتھ ساتھ دیگر خصوصی افراد کو بھی انجوائے کرنے کا موقع مل گیا،تقریب میں خصوصی افراد کیلئے خاکے اور موسیقی پیش کی گئی، روایتی پشتو گیتوں پر خصوصی بچوں نے کھل کر اپنے جذبات کااظہار کیا۔

تقریب کا مقصد خصوصی افراد کو تفریح کا موقع فراہم کرنا اور جنوری کے آخری ہفتے میں ورلڈکپ کھیلنے بھارت جانے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا تھا، ٹیم میں خیبرپختونخوا کے چار کھلاڑی بھی شامل ہیں جو بھارت میں شاندار کھیل پیش کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ خصوصی افراد کو تفریح کے مواقع کم ہی ملتے ہیں، حکومت کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے ایسی سرگرمیاں بڑھائی جائیں تو انہیں بھی اپنے جمالیاتی ذوق کی تسکین کے مواقع مل سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :