جودھ پور‘ کالا ہرن شکار کیس میں سلمان خان سیف علی ، تبو 25 جنوری کو عدالت طلب

ہفتہ 14 جنوری 2017 13:23

جودھ پور‘ کالا ہرن شکار کیس میں سلمان خان سیف علی ، تبو 25 جنوری کو عدالت ..
جودھ پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) راجستھان کے شہر جودھ پور کی عدالت نے بھارتی سپر سٹار سلمان خان کو کالے ہرن کا شکار کرنے کے کیس میں 25 جنوری کو حاضر ہونے کا حکم دیدیا دیگر ملزموں اداکار سیف علی خان، سونالے بیندرے، نیلم اور تبو کو بھی اس روز پیش ہو کر بیانات قلمبند کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔

(جاری ہے)

، مقدمے میں گواہوں کے بیان پر جرح مکمل ہو چکی۔ واضح رہے کہ 1997ء میں فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے جودھ پور کے کان کنی گائوں میں نایاب نسل کے کالے ہرن کا شکار کیا تھا جس پر ان کے اور ساتھی فنکاروں کے خلاف ناجائز شکار اور ناجائز اسلحہ کامقدمہ بنا تھا تب سے اب تک یہ مقدمہ سلمان خان کے سر پر تلوار بن کر لٹکتا آ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :