جنوبی تھائی لینڈ میں سیلاب سے نقصان پر چینی وزیر اعظم کا اظہار ہمدردی

چینی عوام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں ، چینی وزیر اعظم کا اپنے ہم منصب کے نام پیغام

ہفتہ 14 جنوری 2017 13:24

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پرایوٹ چنوچا کو جنوبی تھائی لینڈ میں سیلاب کے باعث شدید نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے ، اپنے پیغام میں لی کی چیانگ نے تھائی لینڈ کی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ تھائی وزیر اعظم اس قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کی بحالی میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

چینی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بیجنگ متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے ہر قسم کی امداد دینے کے لئے تیار ہے ۔یاد رہے کہ جنوبی تھائی لینڈ میں سیلاب نے زبردست تباہی مچائی جس میں 37افراد ہلاک اور دو لاکھ ساٹھ ہزار افراد متاثرہوئے تھے ، بنکاک میں چینی سفارتخانے اور چین کی ریڈکراس سوسائٹی نے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے فنڈ عطیہ کئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :