گورنر سندھ کے عہدے پر کسی سابق فوجی کی تعیناتی بھی ممکن ہے ۔ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 جنوری 2017 13:25

گورنر سندھ کے عہدے پر کسی سابق فوجی کی تعیناتی بھی ممکن ہے ۔ شیخ رشید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 جنوری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سندھ کے گورنر کے لیے لوگ سیاستدانوں کے نام لے رہے ہیں لیکن میں سندھ کی گورنر شپ کسی فوجی کے ہاتھ میں دیکھ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ سندھ کا اگلا گورنر کوئی سابق فوجی ہو۔ کیونکہ کراچی سے را اور دیگر انتہا پسندوں کا صفایا کیا گیا جس کا کریڈٹ صرف اور صرف فوج کو جاتا ہے ۔ جس کے بعد کراچی کے شہری باہر نکل سکتے ہیں اور کراچی میں کاروبار میں بھی چہل پہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کا شمار بھی فوج میں ہی ہوتا ہے کیونکہ کراچی میں امن کے قیام میں رینجرز کا بھی فوج ہی جتنا ہاتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :