بھارت کی اسرائیلی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں بستی بسانے کے منصوبے کے خلاف سینیٹ کے ایجنڈے پر مذمتی قرارداد آگئی

برما اور شام میں نہتے اور معصوم عوام پر بہیمانہ مظالم کے خلا ف سینیٹ کے اجلاس میں قرارداد مذمت ،آئین اور مختلف قوانین میں ترامیمی بلز متعارف کروائے جائیں گے خودمختاری اور دفاع پاکستان پر کسی قسم کا سمجھوتہ تسلیم نہیں کیا جائیگا،ر پاکستان کی طرف سے دہشتگردی کے خاتمے اور عالمی امن و ہم آہنگی کیلئے کاوشوں کی حمایت کی گئی،قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی افراد کو بسانے کے بھارتی منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار،بھارتی عزائم کی مذمت

ہفتہ 14 جنوری 2017 13:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) بھارت کی جانب سے اسرائیلی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں ہندوئوں کی بستی بسانے کے منصوبے کے خلاف سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے پر مذمتی قرارداد آگئی،برما اور شام میں نہتے اور معصوم عوام پر بہیمانہ مظالم کے خلاف بھی دو روز کے وقفے کے بعد شروع ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں قرارداد مذمت پیش کی جائے گی،آئین اور مختلف قوانین میں ترامیمی بلز بھی متعارف کروائے جائیں گے،اس خبر رساں ادارے کو دستیاب ایجنڈے کے مطابق سینیٹ میں مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کے خلاف بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کی مذمت کیلئے قرارداد لائی جارہی ہے،جس میں پاکستان میں دہشتگردی کروانے کے بھارتی وزیراعظم کے اعترافی بیان پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے،قرارداد میں فلسطین میں اسرائیل کی جانب یہودی بستیاں بسانے کی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی افراد کو بسانے کے بھارتی منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے،قرارداد میں بھارت کے مذموم عزائم کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے،قرارداد میں پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کی عالمی برادری کی جانب سے حمایت نہ کرنے کا خیر مقدم کیا گیا ہے،قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ خودمختاری اور دفاع پاکستان پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ تسلیم نہیں کیا جائیگا اور پاکستان کی طرف سے دہشتگردی کے خاتمے اور عالمی امن و ہم آہنگی کیلئے کاوشوں کی حمایت کی گئی ہے،قراداد کیمحرک خاتون سینیٹر سحر کامران ہیں،اسی طرح دو روز کے وقفہ کے بعد کل پیر کو سہ پہر تین بجے شروع ہونے والے سینیٹ اجلاس میں جے یو آئی ف کے سینیٹر حافظ حمد اللہ کی طرف سے برما اور شام میں ریاستی مظالم کے خلاف قرارداد مذمت پیش کی جائے گی،اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان برما اور شام میں نہتے عوام بالخصوص بچوں اور خواتین کی قتل و غارت گری بڑے پیمانے پر متاثرہ خاندانوں کی نقل مکانی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے،حکومت پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ ان مظالم کو رکوانے کیلئے عالمی فورمز پر موثر کاوشیں کرے مسئلہ کے حل اور متاثرین کی مدد کیلئے قومی سطح پر اقدامات کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایوان میں نیشنل سائبر سیکورٹی کونسل بل 2014ججز کی تعداد سگریٹ نوشی کی ممانعت،شیشہ پینے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق بلز بھی پیش کیے جائیں گے۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں پیر کوسہ پہر تین بجے ہوگا