ڈیوس اجلاس ،ْ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 17جنوری کو دہشت گردی پر خطاب کرینگے
فورم میں پاکستانی وفد کی سربراہی وزیراعظم نواز شریف کریں گے القاعدہ، داعش اور بوکوحرام کے خلاف ’غیر منظم کوششوں‘، اور بین الاقوامی سیکیورٹی میں ذمہ دارانہ قیادت پر مباحثہ ہوگا
ہفتہ 14 جنوری 2017 13:47
(جاری ہے)
اکنامک فورم کے ترجمان کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف 17 جنوری کو ہونے والے ایونٹ کے دو سیشنز میں خطاب کریں گے۔
ایک سیشن ’ڈیجیٹل دور میں دہشت گردی‘ میں القاعدہ، داعش اور بوکوحرام کے خلاف ’غیر منظم کوششوں‘، اور بین الاقوامی سیکیورٹی میں ذمہ دارانہ قیادت پر مباحثہ ہوگا اس سیشن میں ان طریقوں پر غور کیا جائے گا جس کی مدد سے اہداف کو نشانہ بنانے، اپنے وسائل کی نگرانی اور نقل و حرکت کو منظم کرنے کیلئے ڈیجیٹل نیٹ ورک کو استعمال کرنے والی دہشت گرد تنظیموں سے نمٹا جاسکے۔اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اور انسدادِ دہشت گردی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جین بال لیبرڈے بھی اس سیشن میں شریک ہوں گے، جبکہ نائجیریا کے نائب صدر یامی اوسن باجو، سعودی شہزادے ترکی الفیصل السعود، یوروپول کے ڈائریکٹر روب وین رائٹ، آکسفرڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر لوئس رچرڈسن سیشن کی نظامت کے فرائض سرانجام دیں گے۔گلوبل سیکیورٹی کونٹیکسٹ‘ کے نام سے ہونے والے دوسرے سیشن میں بین الاقوامی سیکیورٹی ایجنڈے میں تبدیلی کا باعث بننے والے نئے رجحانات اور بڑی تبدیلیوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔جنرل راحیل شریف کے علاوہ مقررین میں ہانگ کانگ کے فرسٹ ایسٹرن انوسٹمنٹ گروپ کے وکٹر چو، جرمنی کے وزیر دفاع ارسلا وون ڈیر لیان اور سعودی شہزادہ ترکی الفیصل السعود شامل ہوں گے، سیشن کی نظامت برطانیہ کے چیتھم ہاوس کے رابن نبلیٹ کریں گے۔ڈیوس اجلاس میں ’ایشیا میں نئے سیکیورٹی فریم ورک‘، ’عالمی سیکیورٹی رسک‘، ’امن کے لیے سرمایہ کاری‘، ’جنگ کا مستقبل‘ اور جنوبی ایشیا میں علاقائی تعاون کو جاری رکھنے جیسے معاملات بھی زیرِ غور آئیں گے۔پاکستانی شرکاء میں وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ، مشرف زیدی اور عارف نقوی شامل ہیں۔اجلاس میں ہونے والے 300 سے زائد سیشنز میں 100 ممالک سے ڈھائی ہزار سے زائد شرکاء حصہ لیں گے ،ْچینی صدر شی جن پنگ بھی اجلاس سے خطاب کریں گے اور عالمی معاشی مسائل کے حل کیلئے چینی تجاویز پیش کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.