کیمپ جیل میں منشیات کے مقدمے میں ملوث قیدی دم توڑ گیا

حیدر علی گزشتہ ایک ماہ سے جیل ہسپتال میں زیر علاج تھا ، نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیگی

ہفتہ 14 جنوری 2017 13:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) کیمپ جیل میں منشیات کے مقدمے میں ملوث قیدی دم توڑ گیا، نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کیمپ جیل میں منشیات کے مقدمے میں ملوث قیدی حیدر علی ہربنس پورہ کا رہائشی تھا اور گزشتہ ایک ماہ سے جیل ہسپتال میں زیر علاج تھا جو گزشتہ روز جان کی بازی ہار گیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے، پوسٹماٹم رپورٹ آنے کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :