سعودی عرب حکومت نے بھارت کے لئے حج کوٹہ میں ساڑھے 35ہزار کا اضافہ کر دیا

کشمیری مسلمانوں کو کوٹہ میں اضافہ پر خوشی ہوئی، رواں سال زیادہ کشمیری عازمین حج ادا کر سکیں گے، فاروق عبد اللہ

ہفتہ 14 جنوری 2017 13:53

سعودی عرب حکومت نے بھارت کے لئے حج کوٹہ میں ساڑھے 35ہزار کا اضافہ کر ..

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) سعودی عرب حکومت نے بھارت کے لئے حج کوٹہ میں ساڑھے 35ہزار کا اضافہ کر دیا۔ سابق وزیراعلیٰ اور صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھارت کے حج کوٹا میں اضافہ کرنے پر سعودی حکومت کے حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر محمد بن صالح طاہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج کوٹا میں 35500عازمین کے اضافہ ایک خوش آئندہ اقدامہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اضافی کوٹہ سے ہندوستان خصوصاً ریاست جموں وکشمیر کے مسلمانوں کو انتہائی مسرت اور شادمانی ہوئی ہے ،جو گذشتہ کئی برسوں سے حج کیلئے فارم بھرتے تھے لیکن قرعہ اندازی میں اٴْن کے نام نہیں نکل پاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے کوٹا میں اضافے سے رواں سال انشاء اللہ ایسے تمام خواہشمند عازمین حج کا فریضہ ادا کرسکیں گے جو کئی برسوں سے کوٹا میں کمی کی وجہ سے یہ فریضہ انجام دینے سے محروم رہے۔

متعلقہ عنوان :