تھائی لینڈ میں ایئرشو کے دوران حادثے میں پائلٹ ہلاک

ہفتہ 14 جنوری 2017 14:15

تھائی لینڈ میں ایئرشو کے دوران حادثے میں پائلٹ ہلاک
بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) تھائی لینڈ میں ایئرشو کے دوران حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق تھائی لینڈ میں ایئرشو کے دوران ہفتے کی صبح پیش آنے والے حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی سونگ کھلا کے علاقے میں واقع ہتیائی ایئربیس پر یہ واقعہ قومی یوم اطفال کے موقع پر پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ سویڈن سے حال ہی میں خریدا گیا ایک لڑاکا طیارہ اس شو کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد ہتیائی کا ہوائی اڈہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :