غزہ میں بجلی بحران کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ ،پولیس کی ہوائی فائرنگ، سینکڑوں مظاہرین گرفتار

ہفتہ 14 جنوری 2017 14:15

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) فلسطینی علاقے غزہ میں کئی دنوں سے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی جبکہ سینکڑوں افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی علاقے غزہ میں کئی دنوں سے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو ہوائی فائرنگ بھی کرنا پڑی جبکہ سینکڑوں افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں دو فوٹوگرافر بھی شامل ہیں۔ غزہ کے کچھ گھر وں میں بجلی صرف چار گھنٹے کے لیے دستیاب ہوتی ہے۔ مظاہرین بجلی کے اس بحران کی وجہ حماس اور فلسطینی صدر محمود عباس کی الفتح تحریک کے مابین جاری تنازعے کو قرار دیتے ہیں۔