آسٹریلیا میں بیچ سمندر پھنس جانے والا جاپانی سرفر کو بچا لیا گیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 14:15

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) آسٹریلیا میں بیچ سمندر پھنس جانے والا جاپانی سرفر کو بچا لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک جاپانی سیاح کو، جو 16 گھنٹے تک آسٹریلوی علاقے میں بیچ سمندر ایک سرف بوٹ پر موجود رہا کو بچا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ 37 سالہ جاپانی شہری بلی بیچ پر سرفنگ کرتے ہوئے چھ کلومیٹر سمندر کے اندر پہنچ گیا تھا لیکن لہریں بلند ہونے کی و جہ سے واپس نہیں آ سکا تھا۔ حکام کے مطابق اس سیاح نے ساحل پر پہنچنے کے لیے ہاتھ پیر مارے مگر چھ گھنٹے تک مسلسل کوشش کرنے کے بعد تھکن سے چور ہو گیا۔ حکام کے مطابق اس کے قریب سے ایک کشتی گزری، جس کی وجہ سے معلوم ہوا کہ وہ سمندر میں ہے اور یوں اسے بچایا جا سکا۔

متعلقہ عنوان :