امریکا میں پولیس نے فیس بک پر لائیو خودکشی کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی

ہفتہ 14 جنوری 2017 14:39

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) امریکا میں پولیس نے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ فیس بک پر لائیو خودکشی کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق جارجیا سے تعلق رکھنے والی ایک 12سالہ لڑکی نے فیس بک کے لائیو فیچر کے تحت اپنی خودکشی کے پورے واقعے کو کو ریکارڈ کیا۔پولیس کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اورواقعے کی ویڈیو فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کے خاندان نے فیس بک پیج سے ویڈیو کو ہٹا دیا ہے لیکن اس کی ایک کاپی یوٹیوپ پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :