وزیراعظم پاکستان آزاد کشمیر کو بھی ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں ،راجہ مشتاق منہاس

محمد نواز شریف کے ویژن پر عملی جامعہ پہنانے کیلئے سیاحت ،ہاروئیڈول منصوبوں اور سٹرکوں کے متعدد منصوبے منظور ہوچکے ،تعمیرسے عوام کو بہتر سہولیات زندگی میسر ہونگی، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

ہفتہ 14 جنوری 2017 14:48

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) آزاد حکومت کے وزیراطلاعات وسیاحت آئی ٹی راجہ مشتاق منہاس نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آزاد کشمیر کوبھی ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں وزیراعظم پاکستان کی آزاد کشمیر سے گہری وابستگی اور تعمیروترقی حوالہ سے ویژن پر عملی جامعہ پہنانے کے لیے سیاحت ،ہاروئیڈول منصوبوں اور سٹرکوں کے متعدد منصوبے منظور ہوچکے ہیں جن کی تعمیرسے آزاد کشمیر کے عوام کو بہتر سہولیات زندگی میسر ہونگی ۔

راہدی منصوبوں کے تحت اہم سیاحتی مقاما ت پر 194کلومیٹر سٹرکیں کی تعمیر سے آزاد کشمیر میں سیاحت کے شعبہ کوفروخ ملے گا ضلع باغ کو اس منصوبے سے بھی فائدہ ہوگا ۔جوچکار سے ہوتا ہوا پورے ضلع کوملاتا ہوا ضلع پونچھ بنجوسہ تک جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے باغ میں صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما سردار ارشد آزاد راجہ سعید انقلابی ،سردار ابرار چغتائی ،راجہ ہارون اور دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

وزیر اطلاعات راجہ مشتاق منہاس نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال تعمیرکے آخری مراحل میں ہے ۔اور جوجلد حکومت کے حوالہ کی جائے گا ۔اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کی موجودہ جگہ پر ہارٹ انٹرنیشنل ہسپتال کی تعمیر شروع کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو باغ لاکر ان سے سنگ بنیاد رکھوایا جائے گا ۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کھپدے کے مقام پر آرسی سی پل اور بنی ملدارہ کے مقام پر بھی پختہ پلوں کی تعمیر کا وزیر اعظم پاکستان نے گزشتہ رسال باغ میں اعلان کی تھا ان کے لیے فنڈز مختص ہوچکے ہیں ۔

انہوںنے مزید کہا کہ اس کے علاوہ مظفرآباد کے موقع پر مزید 1450کلومیٹر سٹرکیں تعمیر کرنے کابھی اعلان کیا اسے مظفرآباد اور میرپور ایکسپریں وے اور مظفرآباد مین شاہراہ کو بھی سی پیک منصوبے سے تعمیر کرنے کا اعلان کیا ۔انہوںن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جو تین ترجحات مقر ر کی تھی اس میں سے گوڈ گورننس اور تعمیر وترقی بھی شامل تھی پر پورا اترنے کیلئے 100فیصد عملی جامعہ پہنایا جائیگا ۔