امریکا نے 19 سال بعد فرانس سے بڑے گوشت کی درآمد پر عائد پابندی اٹھالی

ہفتہ 14 جنوری 2017 15:13

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) فرانس نے کہا ہے کہ امریکا نے 19 سال بعد اس کے بڑے گوشت کی درآمد پر عائد پابندیاں اٹھالی ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت زراعت کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکا نے اس کے بڑے گوشت کی درآمد پر 1998 ء سے عائد پابندی اٹھالی ہے۔ ماضی میں یہ پابندی بڑے گوشت میں بیماری کے اثرات کے شبے میں عائد کی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ، لتھوانیہ اور نیدر لینڈ کے بعد فرانس چوتھا ملک ہے جس کے بڑے گوشت کی درآمد پر طویل عرصے سے عائد پابندی کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :