لیاری یوسی 2 دریا آباد نیا آباد نیازی چوک جمعہ بلوچ روڈ ہنگورہ آباد میں گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں، وائس چیئرمین یوسی نمبر2ہنگورآباد

ہفتہ 14 جنوری 2017 15:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) کراچی لیاری یوسی 2 ہنگورآباد کے وائس چیئرمین عثمان عطاری، چیئرمین اکبر خان نیازی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لیاری یوسی 2 دریا آباد نیا آباد نیازی چوک جمعہ بلوچ روڈ ہنگورہ آباد میں گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے چکن گونیا جیسی خطرناک بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

ڈی ایم سی سائوتھ کو بار بار اطلاع کرنے کے باوجود صفائی نہیں ہوسکی۔ چکن گونیا میں مبتلا لوگ پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

یوسی 2 میں عثمان عطاری کی زیر صدارت لیاری میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں لائحہ عمل طے کیا گیا کہ اگر 15 دن میں لیاری یوسی 2نیا آباد دریاآباد جمعہ بلوچ روڈ ہنگورآباد میں صفائی کا نظام درست نہ ہوا۔ اس کے بعد ڈی ایم سی سائوتھ آفس میں احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے عوام نے بھروسہ کرکے کامیاب کیا ہے۔ میں خود علاقے کے مسائل حل کروں گا۔ اجلاس میں عثمان عطاری سنگھار، حاجی ہاشم سنگھار، ابراہیم سنگھار، عباس سنگھار، صدیق سنگھار، حسینی سنگھار، کونسلر خالد خان، کونسلر شائستہ، کونسلر کبیر ہنگورو اور بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی اور بھرپور ساتھ دینے کا عزم کیا۔

متعلقہ عنوان :