مقبوضہ کشمیر میں فوٹوجرنلسٹوں کو پیلٹ مارکر اندھا کرنے کی دھمکی

ہفتہ 14 جنوری 2017 15:27

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں مقامی میڈیا اداروں کے ساتھ کام کرنے والے فوٹو جرنلسٹوں نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے انہیں سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران شدید ہراساںکیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایک فوٹو جرنلسٹ نے نام ظاہر نہ کرنیکی شرط پر بتایا کہ پیلٹ بندوق تھامے ایک پولیس اہلکار نے انہیں چلاتے ہوئے کہاکہ کیا تم لوگ اندھا بننا چاہتے ہو ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں زبردستی کام سے روکنا چاہا اور پیلٹ مارنے کی انکی دھمکی سے وہ خوفزہ بھی ہوئے کیونکہ حال ہی میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے انکے ایک ساتھی کو رینہ واری کے علاقے میں پیلٹ مار کر ایک آنکھ کی بصارت سے محروم کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :