ماہ میں نیا سروے ہو گا ‘ مزید مستحقین پروگرام میں شامل ہوں گے‘ کریڈٹ کارڈ کی جگہ نیا جدید نظام متعارف کر رہے ہیں

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کی عمائدین و مستحقین سے گفتگو

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:08

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ 7 ماہ میں نیا سروے ہو گا ‘ مزید مستحقین پروگرام میں شامل ہوں گے‘ کریڈٹ کارڈ کی جگہ نیا جدید نظام متعارف کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتے کو سکردو اور شگر کے عمائدین و مستحقین سے گفتگو کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ پروگرام کی رقم مستحقین تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 7 ماہ میں نیا سروے ہو گا مزید مستحقین پروگرام میں شامل ہوں گے۔ ماروی میمن نے کہاکہ کریڈٹ کارڈ کی جگہ نیا جدید نظام متعارف کرا رہے ہیں۔ چیئرپرس بی آئی ایس پی نے سکردو میں مستحقین کے گھروں میں جا کر مسائل معلوم کئے۔

متعلقہ عنوان :