کمپیوٹر انٹرنیٹ نی معلومات تک رسائی انتہائی آسان بنا دی ہے‘ وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ آج کی دنیا گلوبل ویلج ہے، معلومات تک رسائی کمپیوٹر انٹرنیٹ نے انتہائی آسان بنا دی ہے، اس مضمون کیلئے آپ کو سینکڑوں ماہرین ملتے ہیں جن کی رائے اور رہنمائی آپ کی پڑھائی پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں، شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایبٹ آباد یونیورسٹی کا اہم شعبہ ہے اور اس شعبہ کا تدریسی عملہ بھی اپنے اپنے مضامین میں مہارت رکھتے ہیں جس پر انہیں انتہائی فخر ہے۔

وہ یہاں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے تدریسی و انتظامی عملہ سے ایک غیر رسمی ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ آج کے دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بہت اہمیت ہے، متعدد ملکوں کے ذرمبادلہ کا زیادہ تر دارومدار اسی شعبہ سے وابستہ ہے، اگر ہم اس شعبہ پر نیک نیتی سے کام کریں تو ہم بھی اس شعبہ کے ذریعہ ملک کو کثیر زرمبادلہ مہیا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کی ترقی اور مالی مشکلات کو دور کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، انشاء الله آپ لوگوں کے تعاون سے جلد مالی مشکلات پر بھی قابو پا لیا جائے گا، تدریسی شعبہ یونیورسٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس شعبہ کے ملازمین کی مشکلات سے آگاہ ہوں، ان مشکلات کو دور کرنے کیلئے کام جاری ہے، میرا یہ مشن ہے کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی پاکستان کی وہ جامعہ بنے جس میں داخلہ لینا ایک طالب علم فخر سمجھے اور انہیں یقین ہے کہ یہ ممکن ہے، اس میں سب سے زیادہ ذمہ داری شعبہ تدریس کی ہے، انہیں اس کیلئے محنت کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :