تکاتا کا امریکا میں ائیر بیگز میں خرابی کے تصفیہ میں ایک ارب ڈالرکا جرمانہ ادا کرنے پر آمادگی کا اظہار

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:10

تکاتا کا  امریکا میں ائیر بیگز میں خرابی کے تصفیہ میں ایک ارب ڈالرکا ..
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) جاپان میں کاروں کا سازوسامان بنانے والی کمپنی تکاتا نے امریکا میں ائیر بیگز میں خرابی کے تصفیہ میں ایک ارب ڈالرکا جرمانہ ادا کرنے پر آمادگی کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے ائیربیگز کی خرابی کو جان بوجھ کر چھپایا۔اس سلسلے میں طے پانے والے معاہدے کے تحت کمپنی مجرمانہ الزامات کی واپسی کیلئے 25ملین ڈالر، ائیربیگز کی خرابی سے زخمی ہونے والے افراد کیلئے 125ملین ڈالر اور ائیربیگز استعمال کرنے والی کمپنیوں کو 850ملین ڈالر کی ادائیگی کریں گی۔

متعلقہ عنوان :