آزاد کشمیر کے سابق وزیر جاوید بڈھانوی کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی میں پارکنگ فیس کیلئے ٹھیکہ کی مذمت

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:11

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر خوراک حاجی جاوید اقبال بڈھانوی نے ڈسرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی میں پارکنگ فیس کے لئے ٹھیکہ دئیے جانے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ غریبوں کے لئے مشکلات کھڑی کرنے سے گریز کرے ۔اور اس فیس کو فوری ختم کیا جائے ۔بصورت دیگر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر حکومت آزاد کشمیر اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے حوالے سے پہلے ہی شہریوں کو شکایات ہیں اور ان شکایات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں کو تنگ کرنے کی پلاننگ کرتے ہوئے رہی سہی کسر نکال دی گئی ۔اس ظلم پر پیپلز پارٹی خاموش نہیں بیٹھ سکتی اور اگر ایک ہفتے میں اس فیس کو ختم نہ کیا گیا تو پھر پیپلز پارٹی سڑکوں پر ہو گی ۔اور عوامی سیلاب کو روکنا حکومت کے بس میں نہیں ہو گا حکومت اور ہسپتال انتظامیہ شہریوں کے صبر کا امتحان نہ لے ۔

متعلقہ عنوان :