آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے ذاتی تعلق کی بنیا دپر وزیر اعظم نواز شریف سے باغ کے لیے ہسپتال قلب ، دو آرسی سی پُل اور فارورڈ کہوٹہ کیلئے ایکسپریس وے کی منظوری لے کر باغ کے عوام پر احسان عظیم کیا ہے

باغ کی سیاسی وسماجی شخصیات کا سروے کے دوران وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کو خراج تحسین

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:12

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے ذاتی تعلق کی بنیا دپر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے باغ کے لیے ہسپتال قلب ، دو آرسی سی پُل اور فارورڈ کہوٹہ کے لیے ایکسپریس وے کی منظوری لے کر باغ کے عوام پر احسان عظیم کیا ہے۔ مشتاق منہاس نے ان تمام منصوبوں کی منظوری کے ساتھ ساتھ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے ذاتی اثر ورسوخ کی وجہ سے پی سی ون تیار کروا کر اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کروا لیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد باغ کے عوام جو عرصہ چار ماہ سے مایوسی کا شکار تھے پھر سے کھل اُٹھے اور وزیر اطلاعات راجہ مشتاق منہاس کے اس عظیم کارنامے پر خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار باغ کی سیاسی وسماجی شخصیات نے ایک سروے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بلا شبہ یہ راجہ مشتاق منہاس کے وہ کام ہیں جو عوام علاقہ صرف تصور ہی کر سکتے تھے۔

(جاری ہے)

باغ میں جدید ہسپتال قلب کے قیام سے اب عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کو اُن کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولت میسر آئے گی ماہلدرہ پُل کے قیام سے عوام علاقہ خواجہ، رتنوئیں ، ماہلدرہ کے لاکھوں افراد مستفید ہونگے۔ اسی طرح ایکسپریس وے کے قیام سے ضلع حویلی کے لاکھوں عوام کو سفری سہولیات میسر آسکیں گیں۔ علاوہ ازیں کھپدر پُل کی تعمیر بھی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو مشتاق منہاس وزیر اطلاعات آزاد حکومت کے ذاتی تعلق کی وجہ سے شرمندہ تعبیر ہوا۔

مشتاق منہاس آزاد کشمیر کے واحد سیاسی رہنما ہیں جن کا ذاتی تعلق نہ صرف وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے ہے بلکہ انہیں پاکستان کی تمام اسٹیبلشمنٹ میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے سیاست میں آنے سے قبل صحافت کے میدان میں اپنا لوہا منوایا اور اسی طرح سیاست میں اُن کی دبنگ انٹری سے سردار قمرالزمان جیسے مضبوط ترین لیڈر کو شکست دے کر منصب وزارت پر فائز ہوئے۔

مشتاق منہاس کے انداز سیاست سے لگتا ہے کہ وہ بہت جلد آزاد کشمیر کی سیاسی اُفق پرآفتاب بن کر چمکیں گے۔ حکومت میں جانے کے صرف چار ماہ میں ہی انہوں نے 75کروڑ کی لاگت سے دنیا کے جدید ترین ہارٹ ہسپتال کی منظوری کے ساتھ ساتھ تقریبا ،کثیر لاگت سے بننے والے دو آرسی سی پُل ، ایکسپریس وے کی منظوری لے کر باغ کے عام کے دل جیت لیے ہیں۔