روسی سرکاری ٹی وی پر امریکی نشریاتی ادارے کی آن لائن نشریات میں مداخلت کاالزام

واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب رو س کی انٹرنیٹ ہیکنگ کے بارے میں ایک بڑاتنازعہ چل رہا ہے

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:19

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) روس کے سرکاری فنڈزسے چلنے والے انگریزی زبان کے نیوزچینل آرٹی نے گزشتہ روزامریکی نشریاتی ادارے سی ۔ایس پی اے این کی آن لائن ویڈیونشریات میں مداخلت کی اورتقریباًدس منٹ تک یہ ویڈیونشرکرتارہا۔آرٹی جس کامطلب ہے رشیاٹوڈے ،جس پرامریکی حکام ایک پراپیگنڈہ چینل ہونے کاالزام عائدکرتے ہیں نے سہ پہر2:30بجے ریپریزنٹیٹومیکسین واٹرزکی نشریات متاثرکی،جوکہ ہاؤس فلورپرسیکورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن کے بارے میں خبریں دے رہاتھا۔

اس کے تھوڑی دیربعدچینل اپنے معمول کے پروگراموں پرآگیا۔سی ۔ایس پی اے این اس واقعے کی تحقیقات کررہاہے ،یہ بات عوامی امورکے نیٹ ورک نے ایک بیان میں بتائی ہے ۔اس نے کہاہے کہ آج دوپہرسی ۔

(جاری ہے)

ایس پی اے این کی آن لائن نشریات تھوڑی دیرکیلئے آرٹی کی پروگرامنگ سے متاثرہوئی ہے ۔ہم اس وقت اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اورمسئلے کاجائزہ لے رہے ہیں ۔

آرٹی کاشماران نیٹ ورکس میں ہوتاہے جسے ہم ہمیشہ مانیٹرکرتے رہتے ہیں ،ہماراخیال ہے کہ یہ نشریاتی ادارے کے اندرونی نظام میں کوئی خرابی کے باعث ہواہے ۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب رو س کی انٹرنیٹ ہیکنگ کے بارے میں ایک بڑاتنازعہ پایاجارہاہے ،جس میں امریکی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کاخیال ہے کہ روس نے نومبرمیں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں سائبرحملوں کے ذریعے ہیکنگ کرکے انتخابات کے نتائج ڈونلڈٹرمپ کے حق میں ڈھالنے کی کوشش کی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :