چا ر سال قبل اومان میں کریش لینڈ نگ کرنے والے پی آئی اے طیارے کو نیا مالک مل گیا

طیارہ اب پی آئی اے کی ملکیت نہیں رہا، طیارہ انشورڈ تھا جسے انشورنس کمپنی نے ایک اومانی کمپنی کو فروخت کردیا، کنٹری منیجر شہزاد پراچہ

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:28

مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) خلیجی ملک اومان میں 4 سال قبل کریش لینڈنگ کرنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی ای) کے طیارے کو بالاخر اس کا نیا مالک مل گیا۔یہ طیارہ گزشتہ 4 برس سے مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک کونے میں کھڑا ہے۔ٹائمز آف اومان کی رپورٹ کے مطابق اومان میں پی آئی اے کے کًنٹری منیجر شہزاد پراچہ کا کہنا تھا کہ 4 سال قبل حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ اب پی آئی اے کی ملکیت نہیں رہا، طیارہ انشورڈ تھا جسے انشورنس کمپنی نے ایک اومانی کمپنی کو فروخت کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزاد پراچہ نے کہا کہ فروخت کیے گئے طیارے میں انجن سمیت دیگر آلات نہیں ہیں، یہ صرف جہاز کی باڈی ہے جسے تربیتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم طیارے پر موجود بوئنگ 737-33 اے کا لوگو اس بات کا اشارہ ہے کہ طیارہ پی آئی اے کی ملکیت ہے۔پی آئی اے کے کنٹری منیجر کا کہنا تھا کہ طیارے پر پی آئی اے کا لوگو موجود ہونے پر ہمیں تحفظات ہیں اور ہم یہ معاملہ طیارہ خریدنے والے عہدیداروں کے سامنے اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو طیارے سے ہمارا لوگو ہٹاکر جہاز کو مکمل طور پر نیا پینٹ کرنا چاہیئے، اگر عہدیداروں نے ہمارا مؤقف تسلیم نہیں کیا تو ہم خود طیارے کو پینٹ کردیں گے۔پی آئی اے عہدیدار کا کہنا تھا کہ کریش لینڈنگ کرنے والا طیارہ گزشتہ 4 سال سے اسی طرح ایئرپورٹ پر کھڑا ہے اور مسقط سٹی آنیجانے والے افراد اب اس طیارے کو دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کریش لینڈنگ کے باعث طیارے کے لینڈنگ گیئر کو بٴْری طرح نقصان پہنچا، جس کے بعد طیارے کی مرمت کرکے پاکستان لے جانے میں زیادہ اخراجات آنے کے باعث انشورنس کمپنی نے 4 سال بعد اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔۔

متعلقہ عنوان :