ترکی میں انسانی اسمگلروں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 2 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) ترکی میں انسانی اسمگلروں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 2 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترکی میں چند روز قبل اغوا ہونے والے 6 میں سے 2 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔مردان اور پشاور سے تعلق رکھنے والے اشفاق اورافضل نجی ایئر لائن کے ذریعے ہفتے کی صبح کراچی پہنچے۔

(جاری ہے)

وطن واپسی پراشفاق احمدکوایف آئی اے نے حراست میں لے لیا،دوسرے شہری افضل کو پوچھ گچھ کے بعداسلام آبادروانہ کردیاگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزترک پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے مزید دو پاکستانیوں کو بازیاب کروایا،جس کے بعد بازیاب ہونے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد 8 ہوگئی تھی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھاکہ دونوں شہریوں کی شناخت بلال اور فرخ کے نام سے ہوئی تھی۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہی استنبول پولیس نے عثمان پاشا نامی گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی6 مغوی پاکستانیوں کو رہا کرایاتھا۔

متعلقہ عنوان :