مٹھی،سول سپتال میں زیرِ علاج 3 بچے غذائی قلت کے باعث دم توڑ گئے

رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 6ہوگئی

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:42

مٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) سول اسپتال مٹھی زیرِ علاج 3 بچے غذائی قلت کے باعث دم توڑ گئے، رواں سال جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد 6ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غذائی قلت اور ناکافی طبی سہولیات کے باعث تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں تین ماؤں کی گود سونی ہو گئی، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے ہلاک ہونے والوں میں16 روزہ آمنا، ڈیڑہ ماہ کی زائیہ ظہور اور امین سمون کی 11 روزہ بچی شامل ہیں۔

اسپتالوں میں ادویات کی قلت، دیہاتی علاقوں میں قائم اسپتال تاحال کھل نہ سکے، کروڑوں روپے کے موبائل یونٹ بھی ناکارہ ہیں، تھر کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے وعدہے وفا نہ ہوئے۔تھر کول سمیت ملکی ترقی میں تیزی کے دعویدار وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بھی انسانی جانون کے ضیا ئع پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :