دوبارہ آسٹریلیا جانیکا کوئی ارادہ نہیں ،زیادہ سے زیادہ وقت والدہ کیساتھ گزارنا چاہتا ہوں ، سرفراز احمد

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:45

دوبارہ آسٹریلیا جانیکا کوئی ارادہ نہیں ،زیادہ سے زیادہ وقت والدہ کیساتھ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت والدہ کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں ، دوبارہ آسٹریلیا جانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ اپنے ایک بیان میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کہ دوبارہ آسٹریلیا جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

زیادہ سے زیادہ وقت اپنی والدہ کیساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔

والدہ تاحال ہسپتال میں ہی زیر علاج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرکٹر کی والدہ کی طبیعت اب بہتر ہے۔یاد رہے سرفرازاحمد کی والدہ کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث آئی سی یو منتقل کردیا گیا تھا جبکہ کرکٹر دورہ آسٹریلیا ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ آئے تھے۔ جبکہ ان کی جگہ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری محمد رضوان نبھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :