ایبٹ آباد میں تمام سی این جی سٹیشن بند، شہری سوئی گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف سراپا احتجاج

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:45

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) ایبٹ آباد میں پیرتک تمام سی این جی سٹیشن بند۔ نواحی علاقوں کے مکین سوئی گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف سراپا احتجاج۔ اس ضمن میں سی این جی ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایاکہ سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے گھریلو صارفین کی سہولت کیلئے پیر تک تمام سی این جی سٹیشن بند کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی این جی سٹیشن ہفتے میں تین دن کھلیں گے۔

جبکہ دوسری جانب ایبٹ آباد کے تمام نواحی علاقوں میں سارادن گیس بند رہتی ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگ سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ گیس نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں لکڑیاں اور کوئلے جلائے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ہزارہ میں سوئی گیس کی سپلائی پچاس فیصد کم کردی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے ہزارہ میں سوئی گیس کا بحران پیدا ہوگیاہے۔