یمن میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کا اہم کمانڈر مار اگیا

القاعدہ کمانڈر عبدالغنی الرصاص کو گذشتہ اتوار کو یمن کے البیضا کے نواحی علاقے میں فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، پینٹاگون

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:48

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) یمن میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کا اہم کمانڈر مار اگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے گذشتہ اتوار کو یمن کے دور افتادہ علاقے البیضا میں ایک فضائی حملے میں شدت پسند گروپ القاعدہ کے ایک اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

پینٹاگون کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیر العرب میں القاعدہ کے اہم کمانڈر عبدالغنی الرصاص کو گذشتہ اتوار کو یمن کے البیضا کے نواحی علاقے میں فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم حملے میں القاعدہ کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق تک اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔امریکی وزارت دفاع کے ترجمان پیٹر کوک نے ایک بیان میں کہا کہ یمن کے البیضا کے علاقے میں فضائی حملے میں ماریجانے والے القاعدہ کمانڈر عبدالغنی الرصاص تنظیم کے اہم ترین رہ نماں میں شمار ہوتے تھے۔

(جاری ہے)

الرصاص کی ہلاکت سے القاعدہ اپنے ایک اہم ترین جنگجو کمانڈر سے محروم ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی القاعدہ کمانڈر الرصاص کی صنعا سے جنوب مشرق میں 276 کلو میٹر دور البیضا گورنری میں بغیر پائلٹ ایک ڈرون کے ذریعے ہلاک کئے جانے کی اطلاعات آئی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے البیضا کے مشرق میں مسورہ کے مقام پر ایک مشتبہ کار پر بم گرائے جس میں الرصاص سوار تھے۔قبل ازیں 29 دسمبر کوابین گورنری کی لود ڈاریکٹوریٹ میں ایک امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کمانڈر جلال الصیدی اپنے چار ساتھیوں سمیت مارا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :