حکمرانوں کیلئے پانامہ کا کیس کشمیرسے پہلو تہی کے باعث اللہ کی پکڑ ہے،کشمیریوں کا ساتھ دیں تو اللہ بھی مہربان ہو گا،یکم فروری سے سات فروری تک کشمیر یوں کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے خصوصی پروگرام کریں گے،اختلافات سے بالا ہو کر پشاور سے کراچی تک آزادی کشمیر کے حق میں ماحول بنائیں گے،شاہ زین بگٹی نے پچاس ہزار جوانوں سمیت تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کیا
امیر جماعت الدعوة حافظ محمد سعید کا مسجد قباء میں پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 14 جنوری 2017 16:56
(جاری ہے)
پاکستان میں کشمیر کے حوالے سے غفلت دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔
رسمی مظفر آباد کا دورہ کرنا کافی نہیں۔پاکستان کے ذمہ داران کو جو کردار ادا کرنا چاہیے وہ نظر نہیں آرہا۔کشمیریوں کی تحریک مقامی ہے اور ایسی قربانیوں کی مثال نہیں ملتی۔بچوں نے تعلیم اور کشمیری عوام نے جان و مال کی قربانی دی۔بھارت کے منصوبے کے تحت کشمیر کے حالات خراب کئے۔ہمیں کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔پاکستان میں اس حوالے سے پروگرام ترتیب دینا ہے۔ہم دو ہزار سترہ کو کشمیر کے نام کرتے ہیں۔کشمیر میں جس طرح پاکستان کا جھنڈا اٹھا رہے ہیں.. ہم بھی یکجہتی کیلئے پاکستان کا جھنڈا اٹھائیں گے۔جماعت الدعوہ کا جھنڈا نہیں اٹھائیں گے۔اختلافات سے بالا ہو کر پشاور سے کراچی تک آزادی کشمیر کے حق میں ماحول بنائیں گے۔شاہ زین بگٹی نے پچاس ہزار جوانوں سمیت تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔بلوچ رہنماں نے بھی ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔پانامہ کا کیس کشمیرسے پہلو تہی کے باعث اللہ کی پکڑ ہے۔کشمیریوں کا ساتھ دیں تو اللہ بھی مہربان ہو گا۔یکم فروری سے سات فروری تک کشمیر کے حوالے سے خصوصی پروگرام کریں گے۔پاکستان کے ماحول کو تبدیل کیا جائے کشمیر کو لے کر حکمرانوں میں غفلت پائی جاتی ہے۔ بھارت نے کشمیر میں حالات کو بہت خراب کیا ہے جسکی وجہ سے لوگوں نے کاروبار اور بچوں نے اپنی تعلیم تک قربان کرنا پڑی۔ کشمیر کو لے کر پاکستانی حکمرانوں میں غفلت پائی جاتی ہے۔ دو ہزار سترہ کشمیر کے نام کرتے ہیں، ہماری تمام پروگرام کشمیر کیلیے ہونگے۔بلوچ رہنماوں نے ہمیں تسلی دلائی اور پچاس ہزار بلوچ سمیت اس تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔یکم سے سات فروری تک ملک بھر میں ریلیاں کرینگے اور پورے ہفتے کو کشمیریوں کیلیے مختص کرینگے۔ہم کندھے سے کندھا ملا کر کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.