چین نے 2017ء گری چائنا کپ انٹرنیشنل فٹبال چیمپئن شپ میں کروشیا کو پنلٹی سٹو ک پر ہرادیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:58

نان ننگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) 2017ء کے گری چائنا کپ انٹرنیشنل فٹبال چیمپئن شپ کے تیسرے میچ میں چین نے پنلٹی سٹو ک پر کروشیا کو 5-4سے شکست دیدی ، دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت میں میچ 1-1گول سے برابر رہا ،چین نے پنلٹی سٹوک پر میچ جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ، کروشیا کی طرف سے یوکا ایوانو سیک نے 36ویں جبکہ چین کی طرف سے وانگ جنگ بن نے 89ویں منٹ میں گول کیا ، نصف وقت تک میچ 0-1رہا ،مقررہ وقت کے بعد میچ 1-1سے برابر رہا ۔

متعلقہ عنوان :