سمندری طوفان کے بعد لاپتہ ہو نے والا نیوزی لینڈ کا باپ اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک ماہ بعدآسٹریلوی ساحل پر پہنچ گیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 17:42

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) سمندری طوفان کے بعد لاپتہ ہو نے والا نیوزی لینڈ کا باپ اپنی 6 سالہ بیٹی کے ہمراہ ایک ماہ بعدآ ٓسٹریلوی ساحل پر پہنچ گیا جس کے بعد دونوں کی بین الاقوامی سطح پر تلاش ختم کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق 46 سالہ ایلن لنگڈن اپنی کوئے نامی بیٹی کے ہمراہ چھوٹی کشتی میں کاوہیا سے نیوزیلینڈ کے مشرقی ساحلی جزیرہ کی طرف جارہے تھے کہ اسی دوران ان کی کشتی سمندری طوفان کی زدمیں آگئی اور رخ تبدیل ہونے کے بعد وہ تسمان سمندر میں سے ہوتے ہوئے سڈنی کے جنوب میں 230 کلومیٹرز دور اولا ڈولا فشنگ پورٹ پہنچ گئے ۔

لنگڈن نے ایک ماہ کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے باے بھی بتایا یہ امر قابل ہے کہ اس جوڑے کے آ ٓسٹریلوی ساحل پر پہنچنے کے بعد دونوں کی بین الاقوامی سطح پر تلاش ختم کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :