جماعت اسلامی طلباء یونینزکی بحالی کے حوالے سے سینٹ میں نئی قانون سازی کاخیر مقدم کرے گی‘ میاں مقصود احمد
تعلیمی اداروں میں طلباء یونینزدرحقیقت جمہوریت کی درسگاہیں ہوتی ہیں،سینٹ میں پیش کی جانی والی تجویزکوجلدازجلد عملی جامہ پہنایاجائے‘ امیر جماعت اسلامی پنجاب
ہفتہ 14 جنوری 2017 17:52
(جاری ہے)
طلبہ یونینز کی بحالی کے لیے پارلیمنٹ میں بھی قانون سازی ہونی چاہئے اور پورے ملک میں طلبہ یونینزکے الیکشن کا انعقاد بھی ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ طلبہ یونینز الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے طالب علموں کی جوکھیپ ملک وقوم کودرکار تھی وہ میسرنہ آسکی۔ہر سال ہزاروں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان دن بدن ابترہوتی ہوئی ملکی صورتحال سے بدظن ہوکر بیرون ملک کارخ کررہے ہیں۔کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلباء یونینزدرحقیقت جمہوریت کی درسگاہیں ‘ہیںاور معاشرے کی سیاسی وجمہوری تربیت کاذریعہ ہیں۔ماضی میں طلبہ یونینز کے ذریعے ملک وملت کو اچھی،صاف ستھری اوراعلیٰ صلاحیتوں کی حامل قیادت ملتی رہی ہے۔سٹوڈنٹس یونینزنے ہردور میں لیڈرشپ کونکھارکرقوم کے حوالے کیاہے۔طلبہ کسی بھی تحریک کاہراول دستہ ہوتے ہیں۔بدقسمتی سے آج حکمرانوں کے عاقبت نااندیش فیصلو ں کی بدولت معاشرے کا سب سے حساس اور اہل طبقہ اپنے بنیادی آئینی وجمہوری حقوق سے محروم ہے۔میاں مقصوداحمد نے کہاکہ26سال سے طلباء یونینزپرپابندی برقرارہے ۔برسراقتدار آنے والی کسی بھی حکومت نے اس حوالے سے کوئی خاص توجہ نہیںدی۔ہر دور حکومت میں جھوٹے دعوے اور تسلیاں دی جاتی رہی ہیں۔موجودہ حکومت اپنا مثبت کردار اداکرتے ہوئے صحت مندغیرنصابی سرگرمیوں اور فروغ تعلیم کے لیے سینٹ میں پیش کی جانے والی اس تجویز کو عملی جامہ پہنائے اور جلدازجلد طلباء یونینزکی بحالی کویقینی بنایاجائے۔یہ پاکستان کے بہترمستقبل کے لیے نہ صرف ناگزیر ہے بلکہ نوجوان نسل کی پوشیدہ صلاحیتوں کوابھارنے کااہم ذریعہ بھی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.