اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،جموں و کشمیر تحریک حقوق انسانی

ہفتہ 14 جنوری 2017 17:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) جموں و کشمیر تحریک حقوق انسانی کے عہدیداران نے تقریب حلف میں آمنہ جنجوعہ، راجہ مقصود احمد، فاروق نیازی ایڈووکیٹ، پروفیسر خلیق، نثار شاہ ایڈووکیٹ، عابد عباسی، سردار نعیم حیات نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ اپنا رول ادا کرے۔

(جاری ہے)

صدر پرویز مغل، سینئر نائب صدر سردار کبیر الطاف ، نائب صدر عابد حسین عابدی، جنرل سیکرٹری زیڈ اے آفتاب، ڈپٹی سیکرٹری شوکت مغل ایڈووکیٹ، سیکرٹری مالیات سردار ظفیر خان، سیکرٹری اطلاعات محمود راتھر، چیف آرگنائزر شاہد رشید نے نیشنل پریس کلب میں تقریب حلف وفاداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 سالوں سے کشمیریوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

تنظیم نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پاکستان کے اندر ہونے والی خلاف ورزیوں پر صدائے احتجاج بلند کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے شہریوں کو لاپتہ کرنا بہت بڑا ظلم ہے۔ یہ سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالیوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔