لاہور: ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ

سکول جاتے 2بچے جاں بحق ، ایک بچی شدید زخمی ، ہسپتال منتقل کردیا گیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 17:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) نشتر کالونی کے علاقے روہی نالہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے مابین دلخراش حادثے میں سکول جاتے 2 بچے جاں بحق جبکہ تیسری بچی شدید زخمی ہو گئی تینوں بچے سکول جارہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح 18 سالہ عدنان اپنی 12 سالہ بہن عائشہ اور 8 سالہ عروسہ کے ساتھ سکول جارہے تھے کہ تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اُنہیں ٹکر مار دی۔

(جاری ہے)

عدنان اور عائشہ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 8 سالہ عروسہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کروایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اُس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تینوں بچے یونیفارم میں ملبوس سکول جارہے تھے۔ معصوم طالب علم بچوں کی نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ علاقے کے مکینوں نے سڑک کو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا اور ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :