با چاخان مرکز میں فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے قبائلی خواتین کا جرگہ ،فاٹا اصلاحاتی کمیٹی پر تحفظات کااظہارکردیا

ایف سی آر خاتمہ اوررواج ایکٹ کومستر د کرتے ہوئے فاٹا کوصوبے میں ضم کرنے کامطالبہ

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) قبائلی خواتین نے فاٹا اصلاحاتی کمیٹی پر تحفظات کااظہارکرتے ہوئے ایف سی آر خاتمہ اوررواج ایکٹ کومستر د کرتے ہوئے فاٹا کوصوبے میں ضم کرنے کامطالبہ کردیا ۔پشاوربا چاخان مرکز میں فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے قبائلی خواتین کا جرگہ منعقدہ ہواجس میں فاٹا کے تمام ایجنسیوں کی خواتین نے شرکت کی جرگہ کے شرکاء عوامی نیشنل پارٹی کے بشری ٰ گوہر،فاٹا خواتین کی صدرناہیدآفریدی،نوشین اورکزئی اوردیگر کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے لیے قبائلی عوا م نے بے شما ر قربنیاں دی ہیں فاٹاعوام نے کئی عشروں تک مشکلات کا سامنا کیاحکومت فاٹاکے عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے فاٹا کے مسئلہ جلد حل کرے خواتین نے حکومتی اصلاحاتی کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی آر کے ساتھ رواج ایکٹ کو ختم کرکے خواتین کو تحفظ فراہم کریں۔

(جاری ہے)

جرگے کے خواتین نے فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کمیٹی میں خواتین کو نمائندگی سے محروم رکھ کر فاٹا کے خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہے ہیںوفاقی حکومت جلد سے جلدایف سی آر کاخاتمہ کریں ،خواتین نے رواج یکٹ کو مسترد کرتے ہوئے فاٹا کو صوبے میں ضم کرکے وہاں کے خواتین کو اسمبلی میں نمائندگی دینے کاپرزورمطالبہ کردیا۔۔

متعلقہ عنوان :