بنوں بم ڈسپوزل یونٹ نے تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا،بارودی سرنگ ، 2راکٹ گولے ، 3دستی بم سمیت دہشت گردی کے الات برآمد

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:28

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) بنوں بم ڈسپوزل یونٹ نے تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیابارودی سرنگ ، 2راکٹ گولے ، 3دستی بم سمیت دہشت گردی کے الات برآمد کرکے ناکارہ بنا دیئے ، گذشتہ روز ایس ایچ او تھانہ میریان عمران خٹک کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ جنگی خیل کے علاقہ میں نالے میں وافر مقدار میں گولہ بارود نصب کیا گیا ہے جس پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا بم ڈسپوزل سکواڈ کے ماہر قسمت خان نے اہلکاروں کے ہمراہ نالے سے برآمد ہونے والے 2راکٹ گولے 3دستی بم،بارودی سرنگ ایک کلو گرام ،2اینٹی پرنسل مائنز اور ایک انٹی ٹینگ مائنز اور ایک عدد فلٹر نما ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنا کر شرپسندوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔

متعلقہ عنوان :