Live Updates

ْ عمران خان کی اے ٹی ایم مشین جلد قانون کی گرفتار میں ہو گی ‘ صوبائی وزیر رانا مشہود احمد

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) صوبائی زیر تعلیم رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی اے ٹی ایم مشین جلد قانون کی گرفتار میں ہو گی عدالتی فیصلے کا انتظار کیا جائے۔ رانا مشہود نے عمران خان کو 2017 میں تیسری شادی کے لئے کسی حکیم س مشورہ لینے کی نصیحت بھی کی۔ ان خیالات کا اظہار انہو ںنے ڈی ایس ڈی میں مانیٹرنگ اینڈ ریویلوایشن اسسٹنٹ میں موٹرسائیکل اور ٹیب تقسیم کرنے کی تقریب میں کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس ڈی کے ڈائریکٹر رمضان سعید اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ تقریب میں رانا مشہود خان نے ڈی ایس ڈی میں پنجاب بھر کے ایک ہزار مانیٹرنگ اینڈ ریویلوایشن اسسٹنٹ میں موٹرسائیکل کی چابیاں اور ٹیب ایم ایز میں تقسیم کئے۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان کی اے ٹی ایم مشین جلد قانون کی گرفت میں ہونگی۔

(جاری ہے)

عمران خان پہلے الیکشن کمشن میں اپنی نااہلی کا سامنا کریں بلعد میں پانامہ لیکس کی بات کریں۔ انہو ںنے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ عالمی قوتوں کی ہماری حکومت کے خلاف ایک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خود اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے لہٰذا عمران خان کو عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 2017ء میں تیسری شادی کے لئے کسی حکیم سے مشورہ کرنا چاہیے۔ (قیوم زاہد)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات