مسلم لیگ (ق) کا صوبے بھر میں شراب کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کرنیکا مطالبہ

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) نے صوبے بھر میں شراب کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ق) سنیارٹی ونگ کے انجینئر سلیم الٰہی کے مطابق کسی بھی مذہب میں شراب نوشی کی اجازت نہیں ہے۔ بعض لوگ مسیحیوں کے نام پر بے شعور لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں لہٰذا حکومت شراب کی فروخت کے تمام پرمٹ منسوخ کرے۔ تمام مذاہب کی طرح مسیحی مذاہب میں بھی شراب کی فروخت اور شراب نوشی حرام ہے۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :