الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت واپڈا کا لا ئن سپرنٹنڈنٹ جاں بحق ورثاء میدیکل وارڈ میں احتجاج

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت واپڈا کا لا ئن سپرینٹنڈنٹ جاں بحق ورثاء میدیکل وارڈ میں احتجاج تفصیل کے مطابق گز شتہ روز واپڈا کے ملازم لائن سپرینٹڈنٹ ابرار شاہ کو گردے واش کروا نے کے لیے الا ئیڈ ہسپتال لا یا گیا یہاں میڈ یکل وارڈ تھری میں داخل کیا گیا مگر ڈاکٹرز گردے واش کر نے کے لیے مختلف ٹا ئمنگ دیتے رہے جس کی وجہ سے مریض زند گی اور موت کی کشمکش میں رہنے بعد وارڈ میں ہی دم توڑ گیا مریض کے لواحقین نے موقف اختیار کیا کہ اگر بروقت مریض کے گردے واش ہو جاتے تو مریض بچ سکتا تھا گردے واش کر نے میں تا خیر کئی گئی لواحقین نے الا ئیڈ ہسپتال کے میڈ یکل وارڈ میں ہی احتجاج شروع کر دیا اور مطا لبہ کیا کہ جب تک ذمہ دار ڈا کٹر ز کے خلاف کاروا ئی نہیں کی جا تی وہ نعش نہیں اٹھا ئیں گے ایم ایس الا ئیڈ ہسپتال نے فوری طور پر واقہ کا نوٹس لیتے ہو ئے انکوائری شروع کروا دی اور لواحقین کو یقین دیہا نی کروا ئی کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروا ئی ہو گی جس کے بعد ورثاء نے نعش وارڈ سے اٹھا ئی۔

متعلقہ عنوان :