عالمی پارلیمانی برادری پاکستان کے پارلیمانی اداروں کے ساتھ موثر روابط استوار کرے، ایاز صادق

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے عالمی پارلیمانی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے پارلیمانی اداروں کے ساتھ موثر روابط استوار کرے اور انہیں مستحکم بنائے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو لندن میں دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اکبر خان سے ملاقات کے دوران کہی۔فریقین نے پاکستان اور ہمسایہ ممالک کی پارلیمنٹس اور ان کے عملے کی استعدادکار بڑھانے کیلئے متعدد تجاویز پر تفصیلی غور کیا۔ سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں پارلیمانی اداروں کے استحکام کیلئے سپیکر کی بصیرت اور لگن کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :