حکومتی پالیسیاں جمہوریت کے استحکام اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ہیں،حنیف عباسی

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:12

․راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) پنجاب سپورٹس بورڈ کے چیئرمین ومسلم لیگ) ن( کے راہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف حکومت کی پالیسیاں آئین کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ہیں۔حکومت عوامی خوشحالی اور ملکی ترقی باالخصوص نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ۔

ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے یوسی 37 کے چیئرمین لطیف زر خان اور میونسپل کارپوریشن کے یوتھ رکن فیضان شاہ کی طرف سے شہر بھر کی یونین کونسلوں کے یوتھ کونسلروں کے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میئر سردار نسیم،رکن صوبائی اسمبلی راجہ محمد حنیف ،مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری حاجی پرویز خان اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ضٰیاء اللہ شاہ بھی موجود تھے،حنیف عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی عوام دوست باالخصوص نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے بنائی گئی مثبت پالیسیوں کے نتیجہ میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے، راولپنڈی میں اربوں روپے کی لاگت سے سکولوں ،کالجوں،نئے ہسپتالوں اور سڑکوں کے جال بچھائے گئے ہیں ،میٹرو بس سروس چلائی گئی نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان آباد کیئے گئے ہیں تاکہ معاشرے میں نکھار پیدا ہو اور قابل لوگوں کو آگے آنے کا موقع مل سکے،انہوں نے کہا کہ سی پیک صرف نواز شریف حکومت کا کارنامہ ہے کوئی اور اس کا کیڈٹ نہیں لے سکتا،تمام یونین کونسلوں میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کی تنظیم سازی کی جائے اپریل یا مارچ میں راولپنڈی بھر کے نوجوانوں کا عظیم الشان یوتھ کنونشن منعقد کرایا جائیگا،میر راولپنڈی سردار نسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردی کیساتھ ساتھ معاشی و اقتصادی مسائل پر بھی مکمل طور پر قابو پانے میں کامیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

اُنھوں نے کہا کہ حکومت نے وطن عزیز کو عاشی و اقتصادی بحرانوں سے نکالنے کا عہد کر رکھا ہے۔ حکومت کی مثبت اور عوام دوست پالیسیوں کے نتیجہ میں ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ مسلم لیگ (ن) قیادت کسی رکاوٹ کو خاطر میں لائے بغیر اپنی معاشی و اقتصادی پالیسیوں پر عملدرآمد جاری رکھے گی۔نوجوان ہمارا سرمایہ افتخار ہیںاپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر آگے بڑھیں،سنہری اور روشن مستقبل انہی کا ہے جوملک کی باگ دوڑ سنبھال سکتے ہیں،راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے چیئرمین راجہ محمد حنیف نے کہا کہ نوجوان ہی اس ملک کا مستقبل ہیں وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو اندھروں سے نکالا جائے گا اور لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،یوتھ ونگ کے نوجوان قائد کا پیغام گھر گھر پہچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،حاجی پرویز خان نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

نوجوان اس شہر کی ترقی کیلئے اپنا حصہ ڈالیں غریب اور مظلوم افراد کا سہارا بنیں،ہم عام آدمی کے حقوق کی بھر پور جنگ لڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :