چکوال‘الائیڈ بنک چوآسیدنشاہ برانچ میں شاندار کارکردگی کا کیک کاٹا گیا ‘ملک بھر کی طرح ریڈ کارپٹ ڈے منایا گیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:28

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) الائیڈ بنک چوآسیدنشاہ برانچ میں بھی گزشتہ سال کی شاندار کارکردگی کا کیک کاٹا گیا اور ملک بھر کی طرح ریڈ کارپٹ ڈے منایا گیا اس موقع پر الائیڈبنک چوآسیدنشاہ کے ریجنل افسران کے علاوہ عظیم سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر اور چوآسیدنشاہ میں بنک کے چیدہ چیدہ کھاتے دار بھی موجود تھے اس موقع پر الائیڈ بنک انتظامیہ نے اپنے کھاتے داروں کو اس نئے سال میں بھی زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کا یقین دلایا اور کھاتے داروں سے تعاون کی اپیل کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور تمام کھاتے داروں کی تواضع مٹھائی اور خوردونوش سے کی گئی

متعلقہ عنوان :