Live Updates

تحریک انصاف نے صحت انصاف کارڈاجراء کر کے ایک اور وعدہ پورا کر دیا، عادل اسلام

مقصداٴْ ن غریب خاندانوں کی مدد کر نا ہے جو اس مہنگائی کے دور میں علاج معالجہ کی استطاعت نہیں رکھتے ، ضلع ناظم

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:33

تربیلاغازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) ضلع ناظم عادل اسلام نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صحت انصاف کارڈ کااجراء کر کے اپنے منشور کے مطابق ایک اور وعدہ پورا کر دیا صحت کارڈ کامقصداٴْ ن غریب خاندانوں کی مدد کر نا ہے جو اس مہنگائی کے دور میں علاج معالجہ کی استطاعت نہ رکھتے وہ گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول غازی میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقد ہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر صو بائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صحت کارڈ کی فراہمی میں اضافہ کیا جا ئے تاکہ محروم رہ جانے والے خاندانوں کی شکایا ت کا ازالہ ہو سکے اس موقع پر تحصیل ناظم اسلم حیات نے کہا کہ صوبائی حکومت نے دس سال قبل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خاندانوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور موجودہ عوامی نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اس لئے ایم پی اے فیصل زمان اور ضلع ناظم عادل اسلام بھر پور کوشش کر رہے ہیں کہ صحت کارڈ سے محروم رہ جانے والے خاندانوں کو صحت کارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات