شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں وائس چانسلر من مانیاں کرکے غیر قانونی بھرتیاں کر کے حالات خراب کر رہے ہیں،طارق اللہ

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں وائس چانسلر من مانیاں کرکے غیر قانونی بھرتیاں کر کے حالات خراب کر رہے ہیں ۔نیب اور احتساب کمیشن تحقیقا ت کرائیں ۔ انہوںنے کہاکہ وائس چانسلر خان بہادر مروت نے 2013 سے لے کر اب تک 300 سے زائد خلاف ضوابط غیر قانونی بھرتیاں کی ہے اور اپنے لوگوں کو نواز رہے ہیں۔

غیر قانونی بھرتیوں کے نتیجے میںیونیورسٹی میںطلباء کے تعداد سے زیادہ تعداد ملازمین کی ہوگئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف صوبائی انسپکشن ٹیم اور ہائیر ایجوکشن ڈیپارٹمنٹ تحقیقات کر رہی ہے اور وائس چانسلر پر پانبدی لگائی ہے کہ مزید بھرتیاں نہ کریں مگر وہ اپنے حرکتوں سے باز نہیںآتے اور ہر آئے روز اخبارات میںاشتہارات دے رہے ہیںتاکہ مزید بھرتیاں کر کے اپنے لوگوں کو نوازے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے صوبائی حکومت اور گورنر خیبرپختونخوا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرائیںاور تحقیقات مکمل ہونے تک وائس چانسلر پرپانبدی لگائیں کہ مزید بھرتیوں سے باز رہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وائس چانسلر کی وجہ سے دیر کے حالات خراب ہورہے ہیںاور دیر کے عوام سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہورہے ہیں ۔ ایسے میںحالات کی خرابی کی ذمہ داری حکومت اور مذکورہ وائس چانسلر پر ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :