شہداء کا سوات پولیس پر بہت بڑا قرض ہے، عباس مجید خان مروت

پولیس کی قربانیوں کی بدولت سوات امن کا گہوارہ بنا ہے، لواحقین کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیح ہے ، ڈی پی او سوات

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:39

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) شہداء کا سوات پولیس پر بہت بڑا قرض ہے ،ڈی پی او سوات ،قربانیوں کی بدولت سوات امن کا گہوارہ بن چکا ہے ،شہداء کے لواحقین کے ظہرانہ میں تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت کے آفس میں ہفتہ کے روز سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں ضلع سوات میں شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ رکھاگیا تھا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات نے کہا کہ شہداء کا سوات پولیس پر بہت بڑا قرض ہے ،انکی بدولت سوات امن کا گہوارہ بنا ہے ۔ڈی پی او سوات نے مزید کہا کہ شہداء لواحقین کے مسائیل حل کرنا ہمارا اولین ترجیح ہے ۔شہدا ء کے لواحقین نے ڈی پی او سوات کو اپنے مسائیل سے آگاہ کیا ،اور ڈی پی او سوات نے انکے مسائیل حل کرنے کیلئے فوراً احکامات جاری کئے ۔ بعد ازاں ڈی پی او سوات شہداء کے لواحقین کے ساتھ گھل ملے ۔

متعلقہ عنوان :