چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی سابق گورنر سعید الزماں صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے ملاقات

والد کی وفات پر تعزیت کی ‘ ہمدردی کا اظہار

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) زندگی ک مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے سابق گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کے اہلخانہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ،ہفتے کو چئیرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے گورنر ہاس میں سابق گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے ملاقات کی اور جسٹس(ر)سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ یہ پوری قوم کا نقصان ہے،کیونکہ جسٹس صاحب نہایت درد مند اور محبت وطن پاکستانی تھے اور انہوں نے تمام زندگی پاکستان کے مفاد کو فوقیت دی،انہوں نے اللہ تعالہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا بھی کی،چئیرمین سینٹ نے گورنر ہاس میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں تعزیتی کلمات درج کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارا اثاثہ تھے اور ان کی وفاقت ایک عظیم نقصان ہے،دریں اثنا گورنر خیبر پختون خواہ اقبال ظفر جھگڑا نے بھی سنیٹر سلیم ضیا کے ہمراہ سابق گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے گورنر ہاس میں ملاقات کی اور مرحوم کی وفاقت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعاللہ سے مرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :